حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) حکومت سندھ نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کردی۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے کم از کم ماہانہ اُجرت 40 ہزار روپے مقرر کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیم ہنر مند افراد کی ماہانہ اُجرت 41380 روپے مقرر ہے جبکہ ہنر مندوں کی کم از کم ماہانہ اجرت 49628 اور اعلیٰ ہنر مندوں کی اجرت 51745 روپے مقرر کی گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مزدوروں کو کم از کم 192 روپے فی گھنٹہ اجرت کی مد میں ادا کرنا ہوں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل حکومت سندھ کی جانب سے مزدور کی کم از کم اجرت 37 ہزار روپے ماہانہ مقرر تھی تاہم صوبائی حکومت نے سندھ منیمم ویجز ایکٹ 2015 کے تحت مزدوروں کی تنخواہ میں اضافہ کیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہو گیا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر