چینی کی قیمتوں کی سختی سے مانیٹرنگ ہورہی ہے، ایک دو روز میں قیمتیں نیچے آجائیں گی: کوآرڈینیٹر وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہےکہ چینی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی سختی سے مانیٹرنگ ہو رہی ہے اور امید ہے کہ ایک دو روز میں چینی کی قیمتیں نیچے آ جائیں گی۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا چینی کی حالیہ قیمتوں میں اضافے کی وجہ ایکسپورٹ کو قرار دیا جا رہا ہے تو اس میں یہ چیز سمجھنا ضروری ہے کہ چینی کے پچھلے سیزن میں پروڈکشن 6.8 ملین ٹن کے قریب تھی، جو کہ کافی تھی مقامی استعمال کے لیے اور آپ کے پاس ایک بڑا سرپلس تھا جس کی بنیاد پر ایکسپورٹ کی اجازت تھی۔انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ اس بار چینی کی پروڈکشن 5.8 ملین ٹن رہی جو کہ پروجیکشن سے ایک ملین ٹن کم تھی جس کی بڑی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔رانا احسان افضل نے بتایا کہ جب وزیراعظم شہباز شریف کو معاملے کا علم ہوا تو انہوں نے فوری طور پر چینی کی ایکسپورٹ کو روکنے کا کہا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہو چکی تھی۔ان کا کہنا تھا جب چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی تو اس وقت اضافی چینی موجود تھی جس کے بعد 5 لاکھ ٹن اضافی بفر رکھنے کے بعد چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے وفاقی وزیر اویس لغاری کی زیر صدارت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو اس حوالے سے ایک پوری رپورٹ تیار کر کے پیش کریں گے تاکہ یہ ایشو دوبارہ نہ کھڑا ہو۔وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل کا کہنا تھا چینی قیمتوں کی مانیٹرنگ ہورہی ہے، ڈی سیز اور مقامی انتظامیہ کی ڈیوٹیز لگا دی گئی ہیں، ایک آدھ دن میں چینی کی قیمتیں کنٹرول میں آجائیں گی، امید ہے کہ حکومتی اقدامات سے چینی کی قیمتوں پر عمل درآمد ہو گا اور اس کی سپلائی بھی معمول پر آجائے گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں یہ انکشاف سامنے آیا تھا کہ چینی بحران کے باعث شوگر مافیا نے 300 ارب روپے کمائے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر