اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلادھار بارش، رین ایمرجنسی نافذ

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
ایم ڈی واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں مجموعی طور 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔ترجمان واسا کا کہنا ہے کہ سیدپور کے مقام پر 90،شمس آباد 80 اور کٹاریاں میں 55 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔اس کے علاوہ گولڑہ میں 30، بوکڑہ 32، پی ایم ڈی میں 55 ملی میٹربارش ریکارڈ ہوئی ہے۔ترجمان کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا ہائی الرٹ ہے اور رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ عملہ اورہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات ہے، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 10 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 6 فٹ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطا بق آج اسلا م آباد، پنجاب،خیبر پختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں موسلا دھاربارش کا امکان ہے۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر