بٹگرام میں خفیہ اطلاع پر ضلعی انتظامیہ کی کارروائی، گدھے کا گوشت برآمد

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) اسلام آباد کے بعد خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں کارروائی کے دوران گدھے کا گوشت برآمد کرلیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر بٹگرام کے آفیشل فیس بک پیج سے جاری بیان کے مطابق ایک شہری کی خفیہ اطلاع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام اختر رسول نے کارروائی کرتے ہوئے کوزہ بانڈہ کے مقام پر چھاپہ مارا۔انہوں نے بتایاکہ کارروائی کے دوران تازہ ذبح کیا ہوا گدھا برآمد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق کارروائی کے دوران دو افراد کو گرفتار کر کے پولیس کے حوالے کیا گیا جبکہ گوشت کو فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملزمان کے خلا ف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔اس موقع پر گفتگو میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی کہ اگر وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، خاص طور پر جعلی یا مضر صحت اشیائے خوردونوش کی تیاری یا فروخت کی اطلاع رکھتے ہوں تو فوراً انتظامیہ یا پولیس کو مطلع کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔خیال رہےکہ گزشتہ دنوں اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک سلاٹر ہاؤس سے گدھوں کا کئی من گوشت اور زندہ گدھے برآمد کیے گئے تھے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سنگجانی میں قائم ایک خفیہ سلاٹر ہاؤس میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک بھیجی جا رہی تھیں۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر