گدھے کے گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کی رپورٹس موجود ہیں: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی

انٹرنیشنل ڈیسک
ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد میں گدھوں کا گوشت ملنے کے واقعے کے حوالے سے ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ہفتہ پہلے سے معلومات موجود تھیں۔
عرفان میمن نے کہا کہ ٹیمز کی جانب سے ایک ہفتے تک اس پر کام کیا گیا تاکہ ملزم رنگے ہاتھوں پکڑا جا سکے، جب ٹیم وہاں پہنچی تو ایک ہزار کلو کٹا ہوا گوشت اور 40 زندہ گدھے ملے۔ان کا کہنا تھا کہ موقع پر موجود غیر ملکی قصائی اور چوکیدار کو گرفتار کیا گیا۔عرفان میمن کا کہنا تھا کہ کتنے گدھے کاٹےگئے اور گوشت کہاں تقسیم ہوا اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جبکہ گوشت کی اسلام آباد سے باہر سپلائی کے حوالے سے بھی رپورٹس موجود ہیں۔خیال رہےکہ دو روز قبل اسلام آباد کے تھانہ سنگجانی میں پولیس اور فوڈ اتھارٹی کی مشترکہ کارروائی میں ایک سلاٹر ہاؤس سے گدھوں کا کئی من گوشت اور زندہ گدھے برآمد کیے گئے تھے۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق سنگجانی میں قائم ایک خفیہ سلاٹر ہاؤس میں گدھوں کو ذبح کر کے ان کا گوشت اور کھالیں بیرونِ ملک بھیجی جا رہی تھیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سلاٹر ہاؤس کچھ غیر ملکی باشندوں نے ایک مقامی شخص کی مدد سے قائم کیا تھا جہاں نہ صرف گدھے ذبح کیے جاتے تھے بلکہ گوشت کو محفوظ کرنے کے لیے کولڈ اسٹوریج کی سہولت بھی موجود تھی جبکہ ذبح کرنے کے لیے ایک غیر ملکی قصائی کو بھی بیرون ملک سے بلایا گیا تھا۔



  تازہ ترین   
ایرانی سپریم لیڈر نے معاہدے کی منظوری دے دی، دستخط رواں ہفتے یورپ میں ہونے کا امکان ہے: ٹرمپ
پاکستان اور قطر کا فعال کردار، معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہے ہیں: اسماعیل بقائی
مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر اڑھائی بجے طلب کر لیا گیا
بچوں کا تحفظ اور تعلیم تک رسائی ریاست کی آئینی ذمہ داری ہے: صدر، وزیراعظم
صدر ٹرمپ اور نیتن یاہو کا رابطہ، امریکا ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق گفتگو
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر