علیمہ خان نے عمران خان کے وکیل کو جیل کے اندر جانے سے روک دیا، توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت نہ ہوسکی

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی کے وکیل کو اڈیالہ جیل کے اندر جانے سے روک دیا۔
اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے 10 بجے سے وکلاء کا انتظار کرتے رہے تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل عدالت پیش نہیں ہوئے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل قوسین مفتی کو علیمہ خان نے جیل کے داخلی دروازے پر روکے رکھا، اس حوالے سے علیمہ خان نے کہا کہ جب تک وکیل قوسین مفتی کے ساتھ عمران خان کی فیملی، سلمان اکرم راجہ اور علی ظفر کو اندر جانے کی اجازت نہیں ملے گی وکیل بھی نہیں جائے گا۔جج اور پراسیکیوشن ٹیم ساڑھے 3 گھنٹے انتظار کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے۔کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی حاضری لگائی گئی تاہم وکیل کے پیش نہ ہونے کے باعث کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 29 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر