پاکستان کا سوشل میڈیا کمپنیوں سے دہشتگردوں کے زیر استعمال گمنام آئی ڈیز بلاک کرنے کا مطالبہ

ویب ڈیسک (نیشنل ٹامز)پاکستان نے سوشل میڈیا آپریٹرز سے دہشت گردوں کے زیر استعمال گمنام آئی ڈیز بلاک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا پاکستان عالمی سطح پر دہشت گردی کے خلاف مضبوط مورچہ ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا ہم دہشت گردوں کے اکاؤنٹس بلاک کرنا چاہتے ہیں، ہم سوشل میڈیا آپریٹر سے درخواست کررہے ہیں کہ وہ ہم سب سے تعاون کریں، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ساتھ ان اکاونٹس سے متعلق معلومات شیئر کی جائیں، جو اکاونٹس بتائے ہیں وہ تمام دہشت گرد گروپوں کے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں معلوم کہ یہ اکاؤنٹس افغانستان سے یا کہاں سے آپریٹ ہو رہے ہیں، یہ اکاونٹس گمنام ناموں اور گمنام آئی ڈیز کے ذریعے چلائے جا رہے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا پاکستان دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر ہوا ہے، پاکستان کو دہشت گردی میں نہ صرف جانی بلکہ بھاری مالی نقصان ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے دفاتر قائم ہونے کا خیر مقدم کریں گے، بہت سے دہشت گرد گروپ ناصرف پاکستان بلکہ اقوام متحدہ کی فہرست میں بھی کالعدم ہیں۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا طلال چوہدری نے نشاندہی کی تھی کہ یہ دہشت گرد گروپ واٹس ایپ چلارہے ہیں، یہ دہشت گرد گروپ ہمارے ملک، معاشرے اور پوری دنیا کے لیے خطرہ ہیں، پاکستان میں استعمال ہونے والے ان اکاونٹس کی نشاندہی کی گئی ہے جو ان دہشت گرد گروپوں کے ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا ہم زور دیتے ہیں کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ناصرف ان اکاؤنٹس کی نشاندہی کرے بلکہ ان کو بلاک کرے، ہم دہشت گردوں کے مزید سوشل میڈیا اکاونٹس کی نشاندہی کر رہے ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں مضبوطی سے کھڑا ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر