حماد اظہر نے خود کو بے گناہ اور مقدمات جعلی قرار دیدیے، عدالت جانے کا اعلان

لاہور (نیشنل ٹامز)پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے اپنے خلاف مقدمات کو جعلی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ میں بے گناہ ہوں اور جعلی مقدمات کا نشانہ بنا، میرے خلاف مقدمات کا کوئی سر پیر نہیں ہے اور میں عدالت سے رجوع کر کے انصاف طلب کروں گا۔انہوں نے کہا کہ انصاف مل گیا تو اللہ کا شکر ادا کروں گا، اگر انصاف نہ ملا تو استقامت اور صبر سے مزید جبر برداشت کروں گا، بے شک اللہ صابرین کے ساتھ ہے۔حماد اظہر نے مزید کہا کہ سب کا شکر گزار ہوں جو میرے گھر آئے اور جنہوں نے پیغام بھجوایا، میرے گھر والوں نے 2 سال سے مجھ سے زیادہ دکھ برداشت کیا، دکھ کی گھڑی میں والدہ اور گھر والوں کے ساتھ رہنے کی خواہش رکھتا ہوں۔ واضح رہے کہ حماد اظہر کے والد اور پی ٹی آئی رہنما میاں اظہر 3 روز قبل لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر