ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما زاہد ملک کی قیادت میں وفد کا پشاور میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعے پر اظہارِ مذمت

پشاور (نیشنل ٹائمز) ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء و جوائنٹ انچارج بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی زاہد ملک کی قیادت میں ایک وفد نے گزشتہ دنوں پشاور میں خیبر پختونخواہ کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات فضل ہادی کی ٹارگٹ کلنگ پر ان کے آبائی گاؤں اوڈیگرام سوات میں ان کی رہائش گاہ پر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔

وفد نے کہا کہ صوبائی حکومت صوبائی دارلحکومت میں امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ایک سرگرم رکن کو دن دیہاڑے پر ہجوم علاقے میں اس طرح کا قتل ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

زاہد ملک نے کہا کہ ایم کیو ایم کی قیادت اس وقت تک ملزمان کی گرفتاری اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے تک آرام سے نہیں بیٹھے گی اور لواحقین کے ساتھ ہر قسم کا تعاون جاری رکھے گی۔

وفد نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے صبر و جمیل کے لیے دعا کی۔

ایم کیو ایم کے وفد میں ایم کیو ایم خیبر پختونخواہ کے سینئر نائب صدر و انچارج شعبہ خواتین مریم بی بی، صوبائی جوائنٹ سیکرٹری میاں افتخار احمد، زاہد شاہ نائب صدر مالاکنڈ، اور ایم کیو ایم پنجاب کی صدر شعبہ خواتین عفت ملک ایڈوکیٹ شامل تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر