‘شاہ محمود کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے’ 9 مئی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

ویب ڈیسک (نیشنل ٹامز) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی شیر پاؤ پل جلاؤ گھیراؤ کیس کا 42 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق تفتیش میں تمام ملزمان ان واقعات میں ملوث پائے گئے ۔تفتیشی افسران پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کے خلاف شواہد پیش نہ کر سکے۔ شاہ محمود قریشی سمیت 6 ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ شاہ محمود قریشی کسی غیر قانونی احتجاج میں شامل نہیں ہوئے ۔ وہ9 مئی کو کراچی میں تھے ۔فیصلے کے مطابق پراسیکیوشن نے پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد ، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری ،میاں محمود رشید سمیت 8 ملزمان کے خلاف کیس ثابت کیا۔فیصلے میں کہا گیا کہ مختلف دفعات کے تحت ہر مجرم کو مجموعی طور پر 38، 38 سال قید بامشقت کی سزا سناتی ہے ۔ مجرم افضال عظیم ،علی حسن، ریاض حسین ضمانت پر تھے جنہیں حراست میں لے لیا گیا ۔ان مجرموں کو جیل حکام کے حوالے کر دیا گیا ۔عدالت ہر مجرم کو مجموعی طور پر 3،3 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سناتی ہے ۔ جرمانے کی عدم ادائیگی پر مجرموں کو مزید سزا گزارنی ہو گی۔واضح رہے کہ منگل کی رات انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ شیر پاؤ پل کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا تھاجبکہ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر