ویڈیو: ہنزہ کی سیر کو گئے سیاح کو دیوار پر اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) ہنزہ کی سیر کو گئے ایک سیاح کو دیوار پر اسپرے کی مدد سے اپنا نام لکھنا مہنگا پڑگیا۔
مون سون کے خوبصورت موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے ملک بھر سے سیاح شمالی علاقوں کا رخ کرتے ہیں جہاں وہ بارش سے لطف اندوز ہوتے ہوئے سرسبز پہاڑوں کے مزے لیتے ہیں۔اس کے علاوہ سیاح اپنی سیر کے لمحوں کو یاد گار بنانے کیلئے منفرد انداز بھی اپناتے ہیں، کوئی ویڈیوز بناتا ہے تو کوئی تصاویر لیکن اس بات کا خیال رکھنا قومی فریضہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس موجود خوبصورتی کو خراب نہ کریں۔ایسا ہی کچھ ہنزہ کے علاقے میں بھی پیش آیا جہاں ایک سیاح نے پہاڑ پر موجود صاف ستھری سڑک کی دیوار پر وال چاکنگ کرتے ہوئے اپنا نام لکھا جس پر لوگوں سے اسے دھر لیا اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کالے رنگ کا لباس پہنے ایک نوجوان نے دیوار پر اپنا نام لکھا جس پر اسے وہاں موجود لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی فوری طور پر حرکت میں آئی اور پولیس نے نوجوان کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے اس سے دیوار صاف کروائی، صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سیاح کو معافی بھی مانگنا پڑی۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر