سینیٹ الیکشن میں کامیابی عوامی اعتماد کا ثبوت ہے: تہمینہ دولتانہ

وہاڑی( محمد یوسف بھٹی) سابق وفاقی وزیر و ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ حالیہ سینیٹ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام کا اعتماد پارٹی پر برقرار ہے اور ملکی سیاست مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی تیمارداری کے لیے آنے والے انجمن تاجران کے صدر ارشاد حسین بھٹی، راؤ اسحاق خان، اکبر علی سندھو، سابق صدر پریس کلب شاہد نیاز چوہدری اور دیگر معززین سے ملاقات کے دوران کیا۔

تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، تاجروں کو سہولیات فراہم کرنا اور انہیں بہترین کاروباری ماحول دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بین الاقوامی معیار کے مطابق کاروباری مواقع فراہم کرنے اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر