بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے ،نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہاہے کہ جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں وہاں ہسپتال ویران ہوتے ہیں ،بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائیں گے ،جب نگران وزیر تھا تو نوجوانوں کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایا،نوجوانوں کی ترقی سے پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب سے تعلق رکھنے والے کراٹے ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔نوابزادہ میرجمال خان رئیسانی نے لوگوں کے مسائل سنے اور انہیں حل کرانے کی بھی یقین دہانی کرائی ، انہوں نے کراٹے کے کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن تعان کی پیش کش کی۔انہوں نے کہاکہ جس معاشرے میں کھیل کے میدان آبادہوں وہاں ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں،بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،جب نگران وزیر تھا تو نوجوانوں کے ساتھ جو وعدے کئے ان کو عملی جامہ پہنایا،نوجوانوں کی ترقی سے پاکستان ترقی کی راہ پرگامزن ہوگا،رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے ہر فورم پر نوجوانو ں کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر