پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخاب: حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لیکر کامیاب

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار راؤ عبدالکریم کامیاب ہو گئے۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق حکومتی امیدوار حافظ عبدالکریم 243 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ اپوزیشن امیدوار مہر عبدالستار نے 99 ووٹ حاصل کئے۔368 ووٹوں میں سے 345 ووٹ کاسٹ کئے گئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبھی ووٹ کاسٹ کیا جبکہ مجموعی طور پر 3 ووٹ مسترد ہوئے۔پنجاب سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے صبح 9 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی۔پولنگ کے لیے پنجاب اسمبلی کو پولنگ اسٹیشن مقرر کیا گیا تھا، الیکشن کمشنر پنجاب نے ریٹرننگ افسر کے فرائض سر انجام دیے ۔یاد رہےکہ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر پروفیسر ساجد میر کی وفات کے بعد یہ نشست خالی ہوئی تھی۔اس نشست پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم، اپوزیشن کے مہر عبدالستار جبکہ 2 آزاد امیدوار خدیجہ صدیقی اور اعجاز حسین مد مقابل تھے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر