حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبرداری کیلئے وزارت کی پیشکش کی: خرم ذیشان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے کہا ہے کہ حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے وزارت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم ذیشان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مجھے سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، سینیٹ نشستوں کی بندربانٹ نہ ہو اس لیے الیکشن میں کھڑا ہوا ہوں اور الیکشن ہونا ہی میری جیت ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین اسمبلی باضمیر ہیں، امید ہے وہ انتخابات میں مجھے آج ضرور ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی عددی اعتبار سے 5 جنرل نشستیں جیت سکتی تھی لیکن پتا نہیں کیوں پانچواں امیدوار کھڑا نہیں کیا گیا جب کہ پارٹی کی آفیشل لسٹ میں میرا نام تھا۔خرم ذیشان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے خود سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا، حکومت نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے لیے وزارت کی پیشکش کی جو میں نے ٹھکرا دی۔
خرم ذیشان کون ہیں؟
واضح رہے کہ خرم ذیشان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ سے ہے، انہوں نے جامعہ پشاور سے وکالت اور جرنلزم کی ڈگریاں حاصل کیں جس کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا تاہم مرضی کا گروپ نہ ملنے پر سرکاری ملازمت جوائن نہیں کی۔پاکستان تحریک انصاف کے ناراض امیدوار خرم ذیشان امتحان پاس کرکے ایبٹ آباد میں سول جج تعینات ہوئے، تنخواہ کم ہونے کے باعث انہوں نے نوکری چھوڑ دی اور دبئی چلے گئے جہاں ملٹی نیشنل کمپنی کے لیگل ایڈوائزر لگے، 2011 میں واپس آئے اور پی ٹی آئی کے لیے کام کرنا شروع کردیا۔ پی ٹی آئی کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بھی رہےاوربعد میں پارٹی کے جنوبی ریجن کے سینئر نائب صدر بھی رہے۔ خرم ذیشان صوبے کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری بھی رہے، اس وقت وہ پارٹی کے صوبائی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کےعہدے پر کام کررہے ہیں ۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر