سینیٹ انتخابات: علی امین سے مذاکرات ناکام، ناراض امیدواروں کا دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ برقرار

اسلام آباد(نیشل ٹائمز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کے حوالے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور ناراض رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔
سینیٹ انتخابات سے متعلق پی ٹی آئی امیدواروں سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے مذاکرات ہوئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ناراض رہنماؤں کو منانے میں ناکام ہوگئے جس کے بعد ناراض رہنماؤں نے سینیٹ انتخابات سے دستبردار نہ ہونےکا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ ناراض امیدواروں میں عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اوروقاص اورکزئی شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ ناراض سینیٹ امیدواروں کی وزیراعلیٰ سے ملاقات کرانے لے گئے تھے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات میں ناکامی کے بعد رات 9 بجے ناراض رہنماؤں کی علی امین گنڈاپور سے دوسری ملاقات ہوگی۔ناراض رہنماؤں کا ملاقات میں مؤقف تھاکہ ہم کسی صورت کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ شب خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق پایا گیا ہے، فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔حکومت اور اپوزیشن کے باقی امیدوار دستبردار ہوں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر