مستونگ میں ڈی ایس پی کی گاڑی پر حملہ، بلوچستان کانسٹیبلری کا انسپکٹر اور اہلکار شہید

کوئٹہ(نیشل ٹائمز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں قائم مقام ڈی ایس پی بلوچستان کانسٹیبلری کے قافلے پر حملے میں ایک انسپکٹر اور ایک اہلکار شہید ہو گیا جبکہ دو اہلکار زخمی ہو گئے۔
قلات سے بلوچستان کانسٹیبلری کا کانوائے واپس آ رہا تھا کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں چھوتو کے مقام پر آخری گاڑی پر مسلح افراد کی جانب سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک انسپکٹر سمیت 2 اہلکار شہید اور دو اہلکار زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ایک زخمی اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ترجمان حکومت بلوچستان نے اس حوالے سے بتایا کہ مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے افسر کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کا کہنا ہے ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی کی گاڑی نشانہ بنی، سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر روانہ کر دی گئی ہیں اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل بھی بلوچستان کے علاقے قلات میں کراچی سے کوئٹہ جانے والی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر