جامعہ کراچی کے پروفیسر سے بدسلوکی کرنیوالا رینجرز اہلکار معطل، کارروائی کا حکم

کراچی(نیشل ٹائمز) جامعہ کراچی کے پروفیسر آفاق صدیقی سے بدسلوکی کرنے والے رینجرز اہلکار کو معطل کرکے کارروائی کے احکامات دے دیے گئے۔
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رینجرز کے سیکٹر کمانڈر نے پروفیسر آفاق سے ملاقات کی جس دوران انہوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے معذرت بھی کی۔اعلامیے کے مطابق رینجرز کے اعلیٰ عہدے داروں نے واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔واضح رہےکہ یہ واقعہ جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی میں رینجرز اہلکار کی جانب سے کچرے میں آگ لگانے پرپیش آیا تھا، رینجرز اہلکار نے افسر کے جانوروں کو مچھروں سے بچانے کے لیےکچرے میں آگ لگائی جس پر پڑوسی پروفیسر آفاق احمد نے اہلکارکو کچرا جلانے سے روکا تھا۔انجمن اساتذہ کا کہنا ہے کہ کچرے میں آگ لگانے سے منع کرنے پر رینجرز افسر کےگارڈ نے پروفیسرکو تھپڑ مارے جس سے پروفیسرکا چشمہ ٹوٹ گیا اور آنکھ میں زخم بھی آیا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر