پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوگیا

پشاور (نیشل ٹائمز)خیبر پختونخوا حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بلامقابلہ سینیٹ انتخاب پر معاہدہ ہوگیا۔
خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ کرانے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں اس معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے۔وزیراعلیٰ نے اس معاہدے پر اتفاق رائے کا ویڈیو بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے۔ملاقات میں سینیٹر طلحہٰ محمود، عطا الحق درویش، سجاد اللہ، مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر عباداللہ و دیگر شریک تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں 5/6 فارمولے پر اتفاق پایا گیا ہے۔ فارمولے کے تحت تحریک انصاف کو 6 اور اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت اپوزیشن کی جانب سے طلحہٰ محمود، عطا الحق درویش، روبینہ خالد، دلاور خان اور نیاز احمد بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ہوں گے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی، نورالحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز بلا مقابلہ سینیٹر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور اپنی جماعت کے ناراض امیدواروں کو ایک کمیٹی کے ذریعے منانے کی کوشش کریں گے تاکہ اتفاق رائے کی فضا قائم رہے اور کوئی اختلاف باقی نہ رہے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ٹیلیفون پر اپنے پارٹی ارکان کے ساتھ سخت لہجے میں گفتگو کی اور انہیں سمجھانے کی کوشش کی مگر دوسری جانب ناراض امیدوار سرینڈر کرنے کو تیار نہیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ بلا مقابلہ انہیں6 سینیٹر مل جائے تاکہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ ہو جائے ۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں جنرل 7، خواتین اور ٹیکنوکریٹس کی دو دو نشستیں شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر