پنجاب اسمبلی: 26 ارکان کی معطلی اورنااہلی ریفرنس پرحکومتی اور اپوزیشن کمیٹی میں معاملات طے

لاہور(نیشل ٹائمز)پنجاب اسمبلی میں 26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس پر حکومتی اور اپوزیشن کمیٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے۔
26 ارکان کی معطلی اور نااہلی ریفرنس کے معاملے پر پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا۔ اجلاس میں ایوان میں نازیبا الفاظ استعمال نہ کرنے پراتفاق ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے مذاکراتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔ اسپیکرملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ گالم گلوچ کی روایات کو نہ دہرایا جائے، اپوزیشن کو احتجاج کا حق ہے مگر آئین کے مطابق صوبائی وزیرپارلیمانی امور مجتبٰی شجاع الرحمان نے میڈیا سےگفتگو میں بتایا کہ حکومت و اپوزیشن کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے، آج کا اجلاس نتیجہ خیز رہا آئندہ اجلاس میں اپوزیشن و حکومتی ارکان کی طرف سےگالم گلوچ اور ممبرکی تضحیک نہیں کی جائےگی۔مجتبٰی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے ہوا ہےکہ لیڈر آف دی اپوزیشن کی ایوان میں بات کو وزن دیا جائےگا،کوئی نعرے بازی نہیں کی جائےگی جس سے لیڈر آف اپوزیشن ڈسٹرب ہوں، وزیراعلیٰ مریم نواز کے خطاب میں بھی کوئی احتجاج نہیں ہوگا اور نہ نعرے لگیں گے۔مجتبٰی شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ معطل 26 ممبران سینیٹ الیکشن میں ووٹ ڈال سکیں گے، معطل ارکان کی بحالی کا اعلان اسپیکرخود کریں گے، بزنس ایڈوائزرکمیٹی میں جو فیصلہ ہوگااس کے مطابق اجلاس چلائیں گے، ایتھکس کمیٹی دیکھےگی معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی تو اس کی سزا کا تعین ہوگا.



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر