پی ٹی آئی کے 43 فیصد ووٹرز ترقیاتی پروگرام شروع نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے ناراض،گیلپ سروے

ویب ڈیسک (نیشل ٹائمز)خیبرپختونخوا کے 59 فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان ہیں اور پی ٹی آئی کے 43 فیصد ووٹرز صوبے میں ترقیاتی پروگرام شروع نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے ناراض ہیں۔
گیلپ پاکستان نے خیبرپختونخوا سے عوامی رائے پر مبنی نیا سروے جاری کردیا جس کے مطابق 67 فیصد شہریوں نے بیروزگاری میں کمی کےلیے اقدامات نہ کرنے پرصوبائی حکومت سے شدید ناراضی کا اظہار کیااور 59 فیصد شہری صوبے میں بیروزگاری میں اضافے پر پریشان نظر آئے۔سرو ےمیں 63 فیصد نے خیبرپختونخوا میں کاروبار شروع کرنےکو مشکل قراردیا اور 59 فصد نے پنجاب سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے مقابلے میں پنجاب میں کاروبار کرنا آسان ہے۔سروے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کےلیے صوبائی حکومت کے پروگرا م سے 54 فیصد شہری لاعلم نظرآئے البتہ 27 فیصد نے صوبائی حکومت کے پروگرامز سے مطمئن ہونے کا کہا ۔55 فیصد شہری صوبے میں ترقیاتی پروگرام شروع نہ کرنے پر بھی صوبائی حکومت سے ناراض نظرآئے۔ناراض ووٹرز کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے سڑکوں کی بہتری سمیت کوئی پروگرام شروع نہیں کیا اور ناراضی کا اظہارکرنے والوں میں پی ٹی آئی کے 43فیصد ووٹرز بھی شامل دکھائی دیے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر