کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور میں اربوں روپےکی بےضابطگیوں کا انکشاف

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)کراچی کو پانی فراہم کرنے کے منصوبے کے فور میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی 2022-23 کی رپورٹ میں کے فور منصوبے میں اربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کے لیے 5 سے 7 ارب روپے سے زائد کے 2 ٹھیکے دیے گئے، ایک ٹھیکا نجی کمپنی کو 15 ارب 39 کروڑ روپےکی لاگت پر دیا گیا، ٹھیکے کا تخمینہ 10 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔آڈٹ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ؤنجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکا 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا جبکہ ٹھیکے کا تخمینہ 8 ارب 94 کروڑ روپے تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں بولیوں کی قیمتیں انجینئر کی تخمینہ لاگت، پی سی ون منظوری سے زیادہ تھیں، بولیوں کو مسترد کیا جانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں کیا گیا، ٹھیکے غیر منصفانہ، بلاجواز تھے، پیپرا رولز کے تحت مسترد کیے جانے چاہیے تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر