حیدرآباد: پیر کو ہونیوالی بارش کا پانی اب تک سڑکوں پر جمع، شہری شدید مشکلات کا شکار

حیدرآباد (نیشل ٹائمز) موسلادھار بارش کو 30 گھنٹے سے زائد گزرنے کے باوجود شہر کے متعدد علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی نہیں ہو سکی۔
حیدرآباد میں پیر کی شام ہونے والی موسلادھار بارش کا پانی اب تک نہیں نکالا جاسکا، کئی مقامات اب بھی زیرِ آب ہیں۔ ریلوے کالونی، ریلوے اسٹیشن، فتح چوک، مکی شاہ روڈ، کمشنر آفس، ڈی آئی جی و ڈپٹی کمشنر دفاتر، ضلعی سیکرٹریٹ اور نیو کلاتھ مارکیٹ سمیت متعدد علاقے کھڑے پانی کے باعث شہریوں اور مسافروں کے لیے امتحان بنے ہوئے ہیں۔اسکول، کالجز، سرکاری دفاتر، مارکیٹیں اور نشیبی رہائشی کالونیاں بدستور زیرِ آب ہیں، جس کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے آمدو رفت معطل اور کاروبار متاثر ہیں، گندے پانی کی بدبو نے جینا دوبھر کر دیا ہے۔یسکو کے ترجمان کے مطابق شہر کے 152 فیڈرز میں سے 150 بحال کر دیےگئے ہیں، جب کہ باقی 2 فیڈرز پر کام جاری ہے۔اُدھر میئر حیدرآباد کاشف شورو کا دعویٰ ہے کہ شہر سے 90 فیصد پانی نکالا جا چکا ہے اور بقیہ 10 فیصد پانی نشیبی علاقوں میں ہیں جہاں نکاسی آب سست روی کا شکار ہے۔واضح رہے کہ حیدرآباد میں برساتی ہو یا سیوریج کا پانی نکاسی کا انحصار پمپنگ اسٹیشنوں پر ہے۔ مستقل اور مؤثر ڈرینیج سسٹم نہ ہونے کے باعث ہر بارش شہریوں کے لیے دوہری اذیت لے آتی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر