پی ٹی آئی احتجاجی تحریک چلانے پر کنفیوژن کا شکار ہوگئی

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) احتجاجی تحریک چلانے پر کنفیوژن کا شکار ہوگئی، متضاد اعلانات اور اختلافی بیانات نے معاملہ دھندلا دیا۔
5 اگست کی بات حتمی ہے یا 90 دن کی تحریک چلانے کے دعوے صحیح ہیں؟ پارٹی رہنماؤں کے متضاد بیانات سامنے آگئے۔پہلے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 5 اگست کی کال سامنے آئی تھی تو پھر2 روز پہلے وزیر اعلیٰ پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 90 دن کی تحریک چلانے کی بات کی۔منگل کو پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر نے بھی کنفیوژن کی تصدیق کی اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے کی کڑیاں بھی سازش سے جوڑ دیں۔بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ عمران خان کا پیغام کچھ اور تھا ، پارلیمانی کمیٹی میں کچھ اور باتیں آئیں ، ان کے پاس کوئی واضح بات نہیں۔دوسری جانب بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے 90 دن کی بات پارلیمینٹرینز کی سیاست سے جوڑ دی۔لیکن پھر پارٹی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے دو ٹوک انداز میں علی امین گنڈاپور کی تاریخ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ صرف بانی پی ٹی آئی کی چلے گی ، کوئی 90 روز نہیں ۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا کا کہنا تھاکہ ہانی پی ٹی آئی نے جو تاریخ دی ہے وہی رہے گی، کوئی 90 دن معنی نہیں رکھتا، میں جو بات کر رہا ہوں ٹھیک کر رہا ہوں، کسی میں ہمت ہے میری بات رد کرنے کی تو میں اسے دیکھ لوں گا، تمام گفتگو بیوقوفانہ کی گئی، اگر اس کے بعد کوئی بات ہوئی تو تادیبی کاروائی کریں گے۔علاوہ ازیں چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ، غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر