برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کیلئے ای ویزا سہولت کا آغاز کردیا

ویب ڈیسک(نیشل ٹائمز)برطانیہ نے پاکستانی طلبہ اور پروفیشنلز کیلئے ای ویزا سہولت کا آغاز کردیا۔
برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق 15جولائی سے طلبہ اورپروفیشنل ویزا ہولڈرز کوپاسپورٹ پر اسٹیکرویزا کی ضرورت نہیں ہوگی اور فزیکل ویزے کی جگہ اب ڈیجیٹل امیگریشن اسٹیٹس یعنی ای ویزا دیا جائے گا۔برطانوی ہائی کمیشن نے بتایاکہ ای ویزا برطانیہ میں قیام کی اجازت اور شرائط کا آن لائن ریکارڈ ہوگا، امیگریشن اسٹیٹس UKVI اکاؤنٹ میں لاگ ان ہوکر دیکھا جاسکے گا۔برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق ای ویزا بارڈراینڈ امیگریشن سسٹم کو آسان، محفوظ اور ڈیجیٹل بنائے گا، لاکھوں افراد پہلے ہی ای ویزا سسٹم کامیابی سے استعمال کرچکے ہیں، نئی سہولت سے وقت بچے گا اور پاسپورٹ اپنے پاس رکھ سکیں گے۔برطانوی ہائی کمشنرجین میریٹ کا کہنا ہے کہ ای ویزا امیگریشن اسٹیٹس یا قیام کی شرائط پر اثرانداز نہیں ہوگا، ای ویزا طلبہ، گلوبل ٹیلنٹ، اسپورٹس پرسنز اور اسکلڈ ورکرز کے لیے متعارف کرایا ہے، عارضی کام، بزنس موبیلٹی اوریوتھ اسکیم کے ویزوں پر بھی ای ویزا لاگو ہوگا۔ہائی کمیشن کے مطابق ای ویزا رکھنے والے افراد اپنا پاسپورٹ UKVI اکاؤنٹ سے منسلک کر سکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر