یکم جنوری سے پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے: وزیر داخلہ کا اعلان

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ یکم جنوری 2026 سے پاکستانی زائرین انفرادی طور پر عراق نہیں جا سکیں گے، وہ صرف زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی عراق جا سکیں گے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے یہ اعلان پیر کو تہران میں پاکستان، ایران اور عراق کے وزرائے داخلہ کی مشترکہ کانفرنس کے موقع پر کیا۔کانفرنس میں تینوں ملکوں نے ایران اور عراق جانے والے زائرین کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدام پر اتفاق کیا او زائرین کی سہولت کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ بنانے کا فیصلہ ہوا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ یکم جنوری 2026 کے بعد صرف وہی لوگ انفرادی طور پر عراق جا سکیں گے جنہیں عراقی سفارتخانہ خصوصی ویزا جاری کرے گا۔ صرف زائرین گروپ آرگنائزرز کے ذریعے ہی عراق جا سکیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ہر آرگنائزر گروپ عراق جانے والے زائرین کی وطن واپسی کا بھی ذمے دار ہو گا۔ گروپ آرگنائزرز کے سسٹم سے غیر قانونی عراق جانے والوں اور زائد قیام کے رجحان کا خاتمہ ہو گا۔وزیر داخلہ نے جنگ میں شاندار فتح پر ایران اور ایرانی وزیر داخلہ کو مبارک باد دی اور کہا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی کھل کر مذمت کی اور ایران کے حق دفاع کی مکمل حمایت کی۔ جنگ کے دوران پاکستانی عوام ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم اور دیگر اعلیٰ حکام نے جنگ میں انتہائی متحرک و مثبت کردار ادا کیا۔ وہ جو کر سکتے تھے انہوں نے وہ بہترین کردار ایران کے لیے ادا کیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر