کراچی: پولیس نے نوجوان پر تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی کیخلاف مقدمہ ختم کردیا

کراچی(نیشنل ٹائمز) پولیس نے نوجوان پر تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی پر مقدمہ ختم کردیا۔
کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس دوران پولیس نے مقدمے سے متعلق عدالت کو آگاہ کیا۔دوران سماعت پولیس نے بتایا کہ تشدد کیس میں نامزد سلمان فاروقی کے خلاف مقدمہ ختم کردیا جب کہ گزری پولیس نے مقدمہ ختم کرنےکی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کرائی۔پولیس رپورٹ کے مطابق متاثرہ نوجوان دھیرج عرف دھن راج ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں چاہتا اور اس نے لکھ کردیا کہ ملزمان نے اس سے یا اس کی بہن سےکوئی بدتمیزی نہیں کی۔پولیس رپورٹ میں لکھا گیا ہے کہ مدعی کے حلفیہ بیان پر جان سے مارنے کی دھمکی اور دیگر الزامات ختم کردیے ہیں۔بعد ازاں عدالت نے پولیس کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ بناکر سماعت ملتوی کردی۔
واقعے کا پس منظر
واضح رہےکہ گزشتہ ماہ ڈیفنس میں موٹرسائیکل سوار کو بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے پر ملزم سلمان فاروقی کو گرفتار کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ ڈیفنس خیابان اتحاد میں شہری نے خود ہی عدالت لگالی اور مبینہ طور پر موٹرسائیکل ٹکرانے پر کار سوار شخص سلمان فاروقی نے نوجوان پر اُس کی بہنوں کے سامنے تشدد کیا۔موٹرسائیکل سوار شخص کی بہنوں کی منت سماجت کے باوجود ملزم سلمان فاروقی نے موٹرسائیکل سوار کو نہیں چھوڑا۔بعد ازاں معاملہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد پولیس نے سلمان فاروق اور اویس ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر