الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

ااسلام آبا (نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
جیو نیوز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے کیس کی سماعت کی جس دوران جمعیت علمائے اسلام اور مسلم لیگ (ن) کے وکیل الیکشن کمیشن کےسامنے پیش ہوئے اور دلائل دیے۔ دوران سماعت (ن) لیگ کے وکیل نے کہا کہ جب جے یو آئی اورہماری سیٹیں برابر ہیں تو مخصوص نشستیں کیسے برابر نہیں ہوسکتیں، میرے امیدوار کو کیسے حق رائے دہی سے محروم کیا جاسکتا ہے، ہماری 8 اور جے یو آئی کی 10 سیٹیں کیسے ہوسکتی ہیں۔لیگی وکیل نے کہا کہ 9 ،9 نشستیں دونوں جماعتوں کو ملنی چاہیے تھیں، قانون کے مطابق برابر ہونے پر ٹاس ہوسکتا ہے، ہم برابر ہونے پر ٹاس کرنے کی استدعا کرتے ہیں۔ اس موقع پر جے یو آئی وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ 16 فروری تک اگر طارق اعوان کا نوٹیفکیشن ہوجاتا تو وہ بھی شامل ہوتے، ایک سیٹ کی خاطر پورے ملک میں مخصوص نشستوں کا معاملہ دوبارہ کھڑا ہوجائے گا اور پورے ملک کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفکیشنز واپس ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ 5 روز قبل پشاور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف مسلم لیگ ن کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر دوبارہ فہرست جاری کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر