نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد کی چینی امپورٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)سابق نگران وفاقی وزیر اور صدر ن لیگ نواز شریف کے قریبی ساتھی فواد حسن فواد نے چینی امپورٹ کرنے کے حکومتی فیصلے کی مخالفت کر دی ہے۔
حالیہ دنوں میں چینی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا اور کئی شہروں میں چینی 200 روپے یا اس سے بھی زائدقیمت پر فروخت ہو رہی ہے۔حکومت نے چینی کے بحران پر قابو پانے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ اور اس کا باقاعدہ ٹینڈر بھی جاری ہو چکا ہے۔اس حوالے سے سابق نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں حکومتی فیصلے کی مخالفت کی اور مطالبہ کیا کہ 30 کروڑ ڈالر کی چینی امپورٹ کرنے کے فیصلے پر فوری نظرثانی کی جائے۔فواد حسن فواد کا کہنا تھا چینی کے سب سے بڑے صارف عام آدمی نہیں بلکہ فوڈ اور بیوریجز انڈسٹری ہے، ان ہی لوگوں نے پہلے چینی ایکسپورٹ کرنے کے آرڈر لیے اور امپورٹ بھی یہی لوگ کر رہے ہیں۔سابق نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا ان ہی لوگوں نے پہلے قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور پھر ایکسپورٹ سے بھاری منافع کمایا ہے۔فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں حکومتی ناکامی چینی امپورٹ کرنے کا جواز نہیں ہو سکتی، انہوں نے یہ سوال بھی کیا کہ جن لوگوں نے چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی ہے؟ اور اس سارے معاملے میں ایف بی آر کہاں ہے؟



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر