دریائے سندھ میں تونسہ، گڈو اور سکھر بیراج پر سیلاب

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) دریائے سند ھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب جب کہ گڈو اور سکھر بیراجز پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق تونسہ بیراج پر پانی کی آمد اور اخراج 4 لاکھ 26 ہزار کیوسک ہے، اس کے علاوہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1527 اور منگلا ڈیم میں 1184 فٹ ہو گئی۔دریائے سندھ میں راجن پور، گھوٹکی اور تونسہ کے مقام پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جب کہ تونسہ میں کئی بستیاں زیرِ آب آگئیں۔ دوسری جانب راجن پور کے کچے کے علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی جاری ہے۔کمشنر اشفاق چوہدری کا دریائےسندھ میں غازی گھاٹ کا دورہکمشنر اشفاق چوہدری نے دریائے سندھ میں غازی گھاٹ کا دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ تونسہ،کوہ سلیمان اور ڈی جی خان میں دریائی اور پہاڑی سیلاب کا خدشہ ہے جس کے پیش نظر ریلیف کیمپس اور میڈیکل کیمپس قائم کردیے گئےہیں جب کہ کوہ سلیمان کی برساتی ندیوں میں طغیانی ہے۔کمشنر ڈی جی خان کے مطابق وڈور ندی میں 32 ہزار، سوری ندی میں 12400کیوسک کا ریلا ریکارڈ ہوا، وہوا ندی 5 ہزار، سنگڑ ندی میں7 ہزار، مٹھاون ندی میں 14 ہزار کیوسک کا ریلاگزر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، لوگوں کی جان مال کا تحفظ پہلی ترجیح ہے،فی الحال زیادہ خطرے والی بات نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر