امریکی صدر کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار انکی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے: وزیر داخلہ

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش نے امن کا دروازہ کھولا تاہم بھارت کا انکار ان کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا یوم شہداء کشمیر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا 13 جولائی 1931 کو اپنے خون کا نذرانہ پیش کرنے والے کشمیریوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، اذان کے احترام میں گولیوں کا سامنا کرنے والے 22 کشمیری شہداء کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا 13 جولائی 1931 مظلوم کی زبان بند کرنے والے نظام کے خلاف حریتِ ضمیر کی پہلی گھنٹی تھی، ڈوگرہ راج کی بندوقیں اور بھارت کا تشدد دونوں ایک ہی ظلم کی مختلف شکلیں ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عقائد، شناخت، رائے کو ریاستی طاقت سے کچلنا انسانی وقار کی تضحیک ہے، مودی سرکار بھی ڈوگرہ راج کی طرح کشمیریوں کے خلاف ظالمانہ اقدامات کر رہی ہے۔محسن نقوی کا کہنا تھا امریکی صدرٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، لیکن بھارت نے انکار کر کے یہ دروازہ خود بند کیا، امن سے انکار بھارت کی جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا شہدا کے لہو سے اٹھنے والی آزادی کی پکار کو دبایا نہیں جا سکتا، پاکستان کشمیریوں کے حق آزادی کا محافظ، علمبردار اور ضامن ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر