وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف

سیالکوٹ (نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ہفتے کو ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ کیا، جہاں ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد اور کمانڈر آپریشنز سیف سٹی ساجد حمید ورک نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ دورے کے دوران وزیرِ دفاع کو آپریشنز مانیٹرنگ سنٹر سیف سٹی میں پولیس کی جدید حکمت عملی، سیف سٹی پراجیکٹ اور عوامی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی پی او فیصل شہزاد نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سیالکوٹ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی آرٹیفیشل انٹیلیجنس سسٹمز، باڈی کیم سے لیس سنیپ چیکنگ، اور دیگر جدید اقدامات متعارف کروائے ہیں، جن کے نتیجے میں ضلع میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔وزیرِ دفاع کو سیالکوٹ کی آبادی، جغرافیائی محلِ وقوع، معاشی اہمیت اور موجودہ پولیس وسائل کا دیگر اضلاع کے ساتھ تقابلی جائزہ بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی پی او نے زور دیا کہ سیالکوٹ کو “سٹی ڈسٹرکٹ” کا درجہ دیا جانا ناگزیر ہے تاکہ ضلع کی ضروریات کے مطابق پولیس فورس اور وسائل مہیا کیے جا سکیں۔ڈی پی او نے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک مسائل کی نشاندہی کی اور ان کے ممکنہ حل تجویز کیے، جن میں ٹریفک مینجمنٹ کو مؤثر بنانا اور انفراسٹرکچر کی از سرِ نو تشکیل شامل تھی۔وزیر دفاع نے پولیس لائنز میں زیرِ تعمیر پاکستان کے پہلے ڈرائیو تھرو پولیس خدمت مرکز کا بھی معائنہ کیا، جہاں شہری بغیر گاڑی سے اترے 14 اہم پولیس سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ وزیر دفاع کو سیف سٹی منصوبےکے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی، جن میں آرٹیفشل انٹیلی جنس پر مبنی جدید مانیٹرنگ سینٹر، ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن پینک بٹن سسٹم ورچوئل بلڈ بینک سمیت دیگر جدید سہولیات شامل تھیں۔دورے کے اختتام پر خواجہ محمد آصف نے ڈی پی او فیصل شہزاد اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور یقین دہانی کرائی کہ حکومتِ پنجاب سیالکوٹ کو ایک محفوظ، جدید اور ترقی یافتہ شہر بنانے کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اس ویژن کی عملی تعبیر ہیں، جس کے تحت ایک عوام دوست، مؤثر اور جدید پولیسنگ نظام کو فروغ دیا جا رہا ہے۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا
عمان سے ممکنہ بحری معاہدہ آبنائے ہرمز کی فوری بحالی کی ضمانت نہیں: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر