گنڈاپور ارکان پنجاب اسمبلی کیلئے میدان میں آگئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

پشاور(نیشنل ٹائمز) پی ٹی آئی کے گزشتہ روز ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق گزشہ روز پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کرنے پر غور ہوا جب کہ سیاسی اور امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر امور زیرغور آئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اعلی امین گنڈاپور نے پنجاب اسمبلی کے باہر پی ٹی آئی ارکین کے حق میں مظاہرہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ عمران خان کی رہائی سے متعلق تحریک کا اعلان بھی کرینگے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر خان، عاطف خان، شہرام خان ترکئی اور شیرعلی ارباب اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ آج اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے اور پھرلاہورجائیں گے، وزیراعلیٰ کے ساتھ ارکان صوبائی اسمبلی اور تحصیل چیئرمین بھی جائیں گے۔ترجمان نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور پنجاب اسمبلی کے باہرپی ٹی آئی ارکان کےحق میں مظاہرہ کریں گے اور احتجاج میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے تحریک کا اعلان کریں گے، وزیراعلیٰ کے پی احتجاجی تحریک کو لیڈ کریں گے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر