باجوڑ: مولانا خان زیب کے قتل سے متعلق رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال

پشاور (نیشنل ٹائمز)تحصیل خار ہیڈ کوارٹر باجوڑ کے قریب اے این پی رہنما مولانا خان زیب کے قتل کے واقعے پر رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق مولانا خان زیب امن مارچ سےگھر کی طرف آرہے تھے جس دوران ناواگئی کے علاقے میں ان پر فائرنگ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 2 موٹرسائیکلوں پر سوار 5 افراد نےفائرنگ کی جس کے نتیجے میں مولانا خان زیب اور کانسٹیبل شیر زادہ شہید ہوئے جب کہ فائرنگ کے واقعے میں3 افراد زخمی بھی ہوئے، واقعے کی جگہ سے گولیوں کے 35 خول برآمد ہوئے۔اس واقعے کا مقدمہ خار کے ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی خار باجوڑ میں درج کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مولانا خان زیب جاں بحق ہوگئے تھے۔مولانا خان زیب 13 جولائی کو ہونے والے امن مارچ کے سلسلے میں مہم پر تھے، وہ اے این پی کی علماء کونسل کے سربراہ اور قومی اسمبلی کے سابق امیدوار تھے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر