کراچی: ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانےپرپابندی کیخلاف شہری نے عدالت سے رجوع کرلیا

کراچی(نیشنل ٹائمز)ڈیفنس فیز 8 میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف شہری نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔
درخواست گزار لطیف بلوچ ایڈووکیٹ کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مذکورہ ریسٹورینٹ گئے جہاں انتظامیہ نے صرف شلوار قمیض پہننے کی بنیاد پر ا نہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور ریسٹورینٹ سے باہر جانے کا کہا۔ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ ریسٹورینٹ کی حدود میں شلوار قمیض میں داخلہ ممنوع ہے۔لطیف بلوچ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ شلوار قمیض پاکستان کا قومی لباس ہے اوراس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریسٹورینٹ انتظامیہ کو معافی مانگنے کا حکم دیا جائے اور اس پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔ کنزیومر کورٹ نے کیس کی سماعت 14 جولائی کو مقرر کردی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر