بلوچستان: کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بس کے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا گیا

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نےکوئٹہ سے لاہور جانیوالی مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کرکے قتل کردیا۔
قلات، مستونگ اور لورالائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے حملے کیے جب کہ لورالائی کے قریب بعض مسافروں کے اغوا کی اطلاع موصول ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب نوید عالم کے مطابق دہشتگردوں نے 9 مسافروں کو اغوا کے بعد فائرنگ کرکے شہیدکیا۔اسسٹنٹ کمشنر ژوب کے مطابق شہید مسافروں کی میتوں کو رکھنی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ترجمان بلوچستان حکومت کا رد عمل
ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشتگرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ترجمان شاہد رند نے واقعے کو ماضی کے واقعات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردی سے متعلق جنرل تھریٹ موجود تھا۔ مسافر بسوں کیلئے این 70 پر سفر بند کیا ہوا تھالیکن بس شام کےوقت چلی اور یہ واقعہ پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔ جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر