دہشتگردوں نے بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا، ہماراجواب سخت ہوگا، وزیراعلیٰ بلوچستان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز)کوئٹہ سے لاہور جانے والی مسافر بس سے اغوا کیے گئے 9 بے گناہ مسافروں کی شہادت پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ دہشتگردوں نے بزدلی اور درندگی کا ثبوت دیا اور ریاست اس کا سخت جواب دے گی۔اپنے بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابلِ معافی جرم ہے ۔ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ریاستی جنگ ہے، اس میں دوٹوک فیصلہ ہوگا۔ ہم فتنہ الہندوستان کےدہشتگردوں کے تمام نیٹ ورک تباہ کریں گے ۔واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے کوئٹہ سے لاہور جانے والی ایک مسافر بس سے 9 مسافروں کو اغوا کیا تھا جنہیں بعد میں شہید کر دیا گیا۔اس حوالے سے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رندنے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فنتہ الہندوستان نےآج 3 دہشت گرد حملے کئے جسے پسپا کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سے پنجاب جانے والے مسافروں کو بس سے اتار کرقتل کیاگیا، بلوچستان حکومت اس واقعے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ترجمان شاہد رند نے واقعے کو ماضی کے واقعات کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایاجارہاہے۔ بےگناہ شہریوں کو بیہمانہ طریقے سے قتل کرنا فتنہ الہندوستان کی کھلی درندگی ہے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر