فیض آباد احتجاج کیس میں علی امین کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار ہے۔
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سِپرا نے عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد احتجاج کیس پر سماعت کی جس دوران علی امین گنڈا پور عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ اور اشتہاری کا اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دے دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے عامر محمود کیانی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے بریت کی درخواست دائرکی جس پر جج نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے دلائل سن کر آج ہی فیصلہ سنایا جائے گا۔واضح رہے کہ علی امین گنڈاپور، فیصل جاوید اور دیگر کےخلاف تھانہ آئی 9 میں مقدمہ درج ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر