گلگت بلتستان: چلاس میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال، بجلی کا نظام درہم برہم

چلاس (نیشنل ٹائمز) گلگت بلتستان ضلع چلاس میں موسلادھار بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ چلاس میں بارش سے سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئی مقامات پر شاہراہ قراقرم بلاک ہوگئی،جس کے باعث سیاحوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہیں۔مختلف مقامات پر رابطہ پل، سڑکوں،گھر اور زرعی زمینوں کو بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ ہنزہ میں بھی گلیشئر پھٹنے سے حسین آباد نالےمیں طغیانی آگئی۔بٹو گاہ نالےکے قریب رابطہ پل اور سڑکیں بھِی شدید متاثر ہوگئیں۔ سیلابی ریلے سے فصلیں ، زرعی زمین، واٹر چینل کو نقصان بھی نقصان پہنچا ہے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ادھر سکھر بیراج پر پانی کی سطح میں اضافے سے دباؤ بڑھنے پرگیٹ نمبر 43 کو نقصان پہنچا ہے۔بیراج ذرائع کے مطابق دریائے سندھ میں سوا لاکھ کیوسک سے زائد کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں سکھر بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب متوقع ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر