پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے: پرویز الہٰی

لاہور(نیشنل ٹائمز) سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت ہوتی ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی بہتر صورتحال نکل آتی ہے۔
احتساب عدالت راولپنڈی میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور ملکی حالات بہتر ہوں گے۔صحافی نے سابق وزیراعلیٰ سے سوال پوچھا کہ صدر کو تبدیل کئے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے، 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے کیا کہیں گے؟ جس پر پرویز الہٰی نے جواب دیا کہ ’اچھا او ہو‘ یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔صحافی نے دوسرا سوال کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے 5 اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات ہو رہی ہے، کونسا راستہ درست ہے؟ جس پر سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلے مزاحمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات کی کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔علاوہ ازیں راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت میں جج شیخ اعجاز علی نے تخت پڑی جنگلات اراضی ریفرنس پر سماعت کی، سابق وزیراعلیٰ پنجاب عدالت میں پیش ہوئے، چودھری پرویزالہٰی کی پیشی کے موقع پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کئے جانے کی درخواست دائر کر دی گئی۔یاد رہے کہ عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی تھی۔تخت پڑی اراضی کیس میں پیش نہ ہونے پر عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر