تجاوزات کیخلاف آپریشن: مالاکنڈ اور سوات میں 700 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف

پشاور (نیشنل ٹائمز)سانحہ سوات کے بعد مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کی رپورٹ صوبائی حکومت کو موصول ہوگئی۔
مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی رپورٹ میں ڈویژن کے 6 اضلاع میں 501 کنال اور سوات میں 203 کنال زمین پر تجاوزات کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باجوڑ، بونیر، دیر اور ضلع مالاکنڈ میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کیا گیا، اس دوران مالاکنڈ کے 6 اضلاع میں 61 عمارتوں کو سیل کیاگیا۔ رپورٹ کے مطابق سوات میں ایک عمارت سیل اور 20 کنال سے زیادہ رقبے پرعمارتیں گرادیں، سوات میں 203 سے زیادہ کنال رقبے پر تجاوزات ہیں جن میں سے 78 کنال کو کلیئرکردیا گیا ہے جب کہ سوات میں 8 کلومیٹر سےزیادہ رقبے کی حدبندی کی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ باجوڑ میں 15، بونیر میں 9، لوئر دیر میں 22، اپر دیر میں 10 اور ضلع مالاکنڈ میں 4 عمارتیں سیل کی گئیں جب کہ مجوعی طورپر 75 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات میں آنے والی عمارتیں گرادی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مالاکنڈ ڈویژن میں 501 کنال سے زیادہ رقبے پر تجاوزات ہیں، 162 کنال سے زیادہ رقبے سے تجاوزات کا خاتمہ کیا گیا، 115 کلومیٹر سے زیادہ رقبےکی حد بندی کی اور 54 مقامات پرباڑ لگادیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمشنر مالاکنڈ ڈویژن عابد وزیر نے جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں تجاوازت کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں، وزیراعلیٰ کی سخت ہدایت ہے کہ کسی سے رعایت نہ برتی جائے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر