قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف

کراچی (نیشنل ٹائمز)قومی ادارہ امراض قلب کراچی میں 40 ارب کی مبینہ کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔
ڈائریکٹرجنرل آڈٹ سندھ کی رپورٹ میں مالی سال2023-24 میں 40 ارب روپےکی کرپشن کاانکشاف ہوا۔وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نےمبینہ کرپشن پرنوٹس لے لیا اور مبینہ بےقاعدگیوں پرانکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔سیکرٹری صحت نے مبینہ کرپشن کی انکوائری کیلئے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی سیکرٹری صحت شامل ہیں۔نوٹیفکیشنکے مطابق کمیٹی 15 دن کے اندر انکوائری رپورٹ پیش کرے گی۔دوسری جانب ترجمان قومی ادارہ امراض قلب کے مطابق آڈٹ پیراز معمول کا جائزہ لینےکاحصہ ہوتے ہیں اور آڈیٹرجنرل کی مشاہداتی رپورٹس ہر سرکاری ادارےکالازمی حصہ ہوتی ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ رپورٹس ادارے کے مالی معاملات میں شفافیت بڑھانے کےلیے مرتب ہوتی ہیں، مشاہدات کو حتمی بدعنوانی قراردینا قبل ازوقت، گمراہ کن اور حقیقت کے منافی ہے۔ترجمان نے بتایاکہ آڈٹ پیراز کو تحقیق، کارروائی کے بغیرمالی بدعنوانی کےطور پرپیش کرناغیرذمہ دارانہ عمل ہے، آڈٹ رپورٹ 24-2023 میں 18-2017- کی تقرریوں سے متعلق اوردیگرگزشتہ سالوں کی پیراز بنائی گئی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے نومبر 2023 میں اپنا عہدہ سنبھالا تھا۔ترجمان کے مطابق ایسی کئی پیراز ہیں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے دور سےپہلےکی ہیں، ہم ذمےداری کا مظاہرہ کرتے ہوئےتمام پیرازکاجواب جمع کرائیں گے۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر