دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے: فیلڈ مارشل

راولپنڈی (مظہر طفیل) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ’نیشنل سکیورٹی اینڈ وارکورس‘ کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے شرکا سے خطاب کے دوران جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالی جب کہ انہوں نے چیلنجز سے نمٹنےکےلیے ذہنی تیاری، عملی فہم، ادارہ جاتی پیشہ ورانہ مہارت اور سول ملٹری اداروں کے مابین ہم آہنگی کو فروغ دینےکی ضرورت پر بھی زوردیا۔ افسران سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران اپنےمقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنےمیں ناکام رہا، آپریشن سندورمیں ناکامی کی غیرمنطقی توجیہات پیش کرنا بھارت کی اسٹریٹیجک دور اندیشی میں کمی کا اظہار ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کی دہائیوں پرمبنی حکمتِ عملی، مقامی صلاحیت، مضبوط اداروں کی بنیاد پرکامیابی کو تسلیم کرنے سےگریزاں ہے، خالصتاً دوطرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی ناقص سیاسی کوشش ہے، بھارت کے بے بنیاد بیانات کا مقصد خطےمیں فرضی’ نیٹ سکیورٹی پر وائڈر‘کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے اور وہ بھی ایسے وقت میں جب خطے کے ممالک بھارت کی جارحانہ اور ہندوتوا نظریے سے تنگ ہیں۔فیلڈ مارشل نے مزید کہا کہ ہماری آبادی، فوجی اڈوں، اقتصادی مراکز اور بندرگاہوں کو نشانہ بنانےکی کسی بھی کوشش کا شدید،گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیاجائےگا۔آرمی چیف نے کہا کہ کشیدگی کی اصل ذمہ داری بصیرت سےمحروم مغرور جارح بھارت پر عائد ہوگی، بھارت خودمختار ایٹمی ریاست کےخلاف اشتعال انگیزی کےتباہ کن نتائج کےادراک میں ناکام رہا، جنگیں میڈیا بیانات، درآمدشدہ فینسی جنگی سامان یا سیاسی نعروں سےنہیں جیتی جاتیں بلکہ جنگیں یقین محکم، پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت کے ذریعے جیتی جاتی ہیں، جنگیں اداروں کی مضبوطی اورقومی عزم وحوصلےکے ذریعے جیتی جاتی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں فیلڈ مارشل نے فیلڈمارشل نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور جنگی تیاری پر مکمل اعتمادکا اظہار کیا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر