ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ان 11 میں سے 10 سیاحوں کو بچا لیا گیا جب کہ ایک شخص ڈوب گیا ، ڈوبنے والے شخص کا تعلق کراچی سے ہے جس کی لاش مل گئی۔متوفی کی لاش کو مسلسل کوششوں کے بعد بند سے نکالا گیا، جاں بحق شخص کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 3 افراد کا تعلق کراچی اور 7کا مٹھی سے ہے۔
تھر پارکر کے پہاڑی علاقے کی سیر کرنے گئے 11 سیاح ریلے میں پھنس گئے، ایک ہلاک



