عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے: محسن نقوی

راولپنڈی: (نیشنل ٹائمز)اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ عاشورہ کا پرامن انعقاد قومی یکجہتی اور فورسز کی مثالی کارکردگی کا مظہر ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں عاشورہ کے تمام جلوس اور مجالس کے بخیر و عافیت اختتام پذیر ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر فوج، رینجرز، پولیس، انتظامیہ اور دیگر سکیورٹی اداروں کی محنت اور پروفیشنل اپروچ کو خراج تحسین پیش کیا۔ان کا کہنا تھا کہ عاشورہ محرم پر تعینات ہر جوان، افسر اور اہلکار کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جانفشانی سے اپنے فرائض انجام دیئے اور عزاداروں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی۔وفاقی وزیر داخلہ نے علماء کرام کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ بھائی چارے اور بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ میں علماء نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ یکم محرم الحرام سے لے کر عاشورہ تک ایک مربوط اور مؤثر سکیورٹی پلان پر کامیابی سے عمل درآمد کیا گیا جس کی بدولت پورے ملک میں پرامن ماحول قائم رہا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تمام فورسز اور فیلڈ فارمیشنز نے دن رات ایک کر کے مثالی نظم و ضبط اور اتحاد کا مظاہرہ کیا اور ہم اللہ تعالیٰ کے حضور سربسجود ہیں کہ عشرہ محرم الحرام بخیر و عافیت اختتام پذیر ہوا۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر