کارگل کے ہیرو لالک جان نشان حیدر کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل کا خراجِ عقیدت

راولپنڈی: (نیشنل ٹائمز)حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کا 26 واں یوم شہادت، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے بھی لالک جان شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق لالک جان شہید نے کارگل جنگ کے دوران مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ پیش کیا، شہدا پاکستان کے مادر وطن کے دفاع کے مشن کو جرات، عزم اور وقار کے ساتھ جاری رکھیں گے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 1999ء میں آج کے دن حوالدار لالک جان شہید نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے حملوں کو بے خوفی سے پسپا کیا اور شدید زخمی ہونے کے باوجود اپنی پوسٹ کا دفاع کیا، انخلاء سے انکار کرتے ہوئے وہ اس وقت تک لڑتے رہے جب تک کہ اس نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول نہیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان اور قوم ان کی قربانی کو بے پناہ احترام اور تشکر کے ساتھ یاد کرتی ہے، ان کی میراث پاکستان کی مسلح افواج کی موجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہم شہداء کی مقدس امانت کو برقرار رکھنے اور مادر وطن کے دفاع کے شہداء پاکستان کے مشن کو جرات، لگن اور غیرت کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
واشک اور مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 12 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ سہ روزہ دورہ پر سعودی عرب روانہ
بھارت کشمیر میں غلط معلومات پھیلا کر اپنے مظالم سے توجہ نہیں ہٹا سکتا: دفتر خارجہ
ایران میں ایک حلقہ مذاکرات، دوسرا جنگ جاری رکھنے کا حامی ہے: جے ڈی وینس
اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا
وزیراعظم اپنی مدت پوری کرینگے، تمام وزارتوں کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے: محسن نقوی
امریکا دوبارہ اپنے وعدوں پر عملدرآمد کیلئے تیار ہو گیا: ایرانی وزارت خارجہ
عالمی منڈیوں میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی، پاکستان میں پھر مہنگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر