آج اور کل ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد اور راولپنڈی میں صبح سویرے موسلا دھار بارش ہوئی ، سید پور ویلج میں سب سے زیادہ 131 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پرپانی کی سطح 15 فٹ اور گوالمنڈی میں 10 فٹ بلند ہوئی۔ کہوٹہ میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ پانی مکانات اور دکانوں میں داخل ہوگیا۔ کچے مکان کی چھت گر نے سے ڈھائی سال کی بچی جاں بحق جب کہ 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ادھر لاہور اور گجرات کے مختلف علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسے ۔محکمہ موسمیات نے آج اور کل اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب ، کے پی ، بلوچستان اور کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جب کہ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ندی نالوں میں طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔بلوچستان میں قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش ہوئی جس سے درجنوں مکانات کی چھتیں اڑ گئيں۔ بجلی کے 100 سے زائد ٹاور گرگئے ۔مواصلاتی نظام شدید متاثر رہا۔ واپڈا کالونی، گرڈ اسٹیشن کالونی اور کیسکو دفاتر کو نقصان ہوا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مشترکہ آپریشنز،49 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم
عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے فیصلے کیخلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر
عمران خان کا شفا ہسپتال میں تفصیلی معائنہ، صحت مند قرار، دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کر دیا: عطا تارڑ
اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ
پاکستان اور بلوچستان کا حال اور مستقبل ایک ہے اور ایک رہے گا: فیلڈ مارشل
ایران کو جوہری ہتھیاروں سے روکنے کیلئے سو مرتبہ جنگ کرنے کو تیار ہوں: ٹرمپ
حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر