دنیا کے 60 فیصد مصنوعی ذہانت کے محققین امریکہ اور چین سے تعلق رکھتے ہیں،رپورٹ

بیجنگ(شِنہوا)دنیا بھر کے تقریباً 60 فیصد مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے محققین امریکہ اور چین سے تعلق رکھتے ہیں۔
عالمی ڈیجیٹل معیشت کانفرنس 2025 کے دوران پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے صنعتی ترقیاتی ادارے کے سرمایہ کاری و ٹیکنالوجی پروموشن آفس اور چینی ٹیکنالوجی کمپنی دونگ بی ڈیٹا کی جانب سےمشترکہ طور پر جاری کی جانے والی عالمی مصنوعی ذہانت تحقیقی صورتحال رپورٹ(2015-2024) میں 175 ممالک اور خطوں کے 3 ہزار847اداروں سے وابستہ تقریباً 2 لاکھ محققین اور 97 ہزارسے زائد اے آئی تحقیقی مقالوں کا تجزیہ کیا گیا۔
اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکہ اور چین کے اے آئی محققین دنیا کے مجموعی محققین کا 57.7 فیصد ہیں۔ امریکہ 63 ہزارسے زائد اے آئی ماہرین کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ چین تقریباً ہزار53 اے آئی ماہرین کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ یورپی ممالک تقریباً 18.3 فیصد اے آئی محققین کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایشیا ٹیکنالوجیکل اختراع کا ایک بڑامرکز بن رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 2015 میں چین میں اے آئی محققین کی تعداد 10 ہزارسے بھی کم تھی جو 2024 میں 52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز نے 585 اعلیٰ اور تحقیقی مقالوں کے ساتھ دنیا بھر میں سرفہرست پوزیشن حاصل کی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر