شاداب خان کے کندھے کی کامیاب سرجری، مداحوں سے دعاؤں کی اپیل

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان کے دائیں کندھے کی کامیاب سرجری ہو گئی ۔
اپنے سوشل میڈیا پیغام میں شاداب خان نے مداحوں کو اطلاع دی کہ ان کی سرجری کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا کہ “الحمداللہ، میری سرجری کامیاب رہی ہے، اب میرا اگلا مرحلہ ریکوری اور ری ہیب کا ہے۔ شاداب خان نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ آپ سب کی دعاؤں اور حمایت کا شکریہ، براہ کرم جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔سرجری کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ شاداب خان کم از کم 3 ماہ تک کرکٹ میدانوں سے دور رہیں گے، ان کی عدم دستیابی کے باعث وہ پاکستان کی آئندہ سیریز جو بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہے کا حصہ نہیں ہوں گے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستانی ٹیم اگلے ماہ بنگلا دیش کے خلاف 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔شاداب خان کی ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں شرکت بھی غیر یقینی ہوگئی ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تاحال شاداب خان کی مکمل ریکوری کا باضابطہ ٹائم لائن یا ممکنہ واپسی کی تاریخ جاری نہیں کی گئی ہے۔یاد رہے کہ شاداب خان حالیہ مہینوں میں انجری مسائل کے باعث کئی اہم میچز سے محروم رہے۔ میڈیکل ٹیم کی تجویز پر انہیں کندھے کے علاج کے لیے آپریشن کرانا پڑا۔



  تازہ ترین   
عرب اتحادیوں کی دوری، ہتھیاروں میں کمی، امریکا کا ایران پر حملوں سے عارضی گریز کا فیصلہ
امریکی حملے جنگی جرائم، ذمہ داروں کا عالمی سطح پر احتساب ہونا چاہیے: ایرانی صدر
ایران کے معاملے پر تمام آپشنز اب بھی موجود ہیں: وائٹ ہاؤس
سکیورٹی فورسز کا ’’آپریشن العزم‘‘، فتنہ الہندوستان کو بھاری نقصانات کا سامنا
امریکا نے حملے روکے تو ہم نے بھی جوابی کارروائیاں معطل کر دیں: ایرانی فوج
ملک بھر میں بارشیں، چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے مزید 19 افراد جاں بحق
ایران پر ناکہ بندی بدستور نافذ، 2 جہاز ناکارہ بنائے، 12 کا راستہ تبدیل کر دیا: امریکی فوج
جنوبی لبنان کے قصبے سے اسرائیلی فوج کا انخلا، ملبے تلے سے 4 افراد کی لاشیں برآمد





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر