بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں سے جل تھل، 8 جولائی تک مزید بارشوں کا امکان

ویب ڈیسک(نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے مختلف اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔
بلوچستان میں بارکھان، کوہلو اور خضدار میں مون سون کی حالیہ بارشوں سے جل تھل ہوگیا جب کہ صوبے میں مون سون کا دوسرا اسپیل آج سے شروع ہو چکا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات سے اب تک بارکھان میں 17 ملی میٹر اور خضدار میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے 8 جولائی تک صوبے کے 20 اضلاع میں مزید بارشوں کا امکان ہے جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی اور اربن فلڈنگ کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔دوسری جانب آبی ریلوں میں بہہ جانے اور آسمانی بجلی گرنے کے مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ بارشوں سے خضدار اور زیارت میں ایک درجن سے زائد مکانات تباہ ہوگئے۔ پی ڈی ایم اے نے متاثرہ اضلاع میں امدادی سامان روانہ کرکے اپنا عملہ ہائی الرٹ کردیا ہے، پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوران آبی ریلوں کے خدشے کے پیشِ نظر شہریوں کو ندی نالوں، ڈیموں اور پکنک پوائنٹس سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جب کہ سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی آج رات ایران میں بڑی کارروائی کی دھمکی، تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ
قومی اقتصادی سروے پیش، حکومت اہم معاشی اہداف کے حصول میں ناکام
لیڈر کی رہائی کیلئے احتجاج کریں مگر اداروں کو نشانہ نہ بنائیں: خواجہ آصف
بھارت کی پانی روکنے کی کوشش کے دور رس نتائج نکلیں گے: دفتر خارجہ
بجٹ کل 3 بجے قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا: طارق فضل چودھری
ایران کے بحرین، اردن اور کویت میں امریکی اہداف پر حملے، آبنائے ہرمز بند
ایرانی رہنماؤں نے درخواست کر دی، بمباری جلد روک دی جائیگی: امریکی صدر کا دعویٰ
ایمنسٹی انٹرنیشنل کا عالمی برادری سے فلسطینیوں کی نسل کشی پر کارروائی کا مطالبہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر